وزیراعلیٰ پنجاب نے تندوری روٹی کی قیمت میں مزید   کمی کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے تندوری روٹی کی قیمت میں مزید   کمی کا اعلان کردیا

پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کر دی ہے، افسوس کہ پی ٹی آئی حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے باہر کر دیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ٹویٹ

لاہور ( ۔ 23 مئی 2024ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تندوری روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الحمدُللّہ ہم نے پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کر دی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے باہر کر دیا تھا۔

اس سے پہلے پنجاب بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 20 روپے کی گئی تھی، پھر اس کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے روٹی کی قیمت مزید کم کر کے 15 روپے مقرر کر گئی دی تھی۔ اب پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے، لاہور سمیت کئی شہروں میں 100 گرام کی تندوری روٹی کی قیمت 14 روہے اور کچھ شہروں میں روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے سخت احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ اسی طرح باقی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف گندم، آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کے بعد اب گندم سے بننے والی بیکری آئٹمز اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *