Thu. Apr 18th, 2024

کیسے کیسے لوگ عمرہ پر چلے جاتے ہیں دین سے قریب ہونے کے باوجود لوگ کبریٰ خان پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟

“3 بار اعتکاف میں بیٹھ چکی ہوں اور عمرہ کرچکی ہوں لیکن دین کے معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں کرتی. یہ میری ذاتی زندگی کا حصہ ہیں” یہ کہنا ہے اداکارہ کبریٰ خان کا جنھوں نے اپنی ذات پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 3 بار اعتکاف کرچکی ہوں. ایک بار جب اعتکاف سے اٹھی تب یہ سن کر خاصی پرجوش ہورہی تھی کہ دیکھو تمہارے چہرے پر نور آیا ہے. دوسری بار جب اعتکاف میں بیٹھی تو میرے پیروں میں مہندی لگی ہوئی تھی. میں نے آخری بار نیل پالش تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے لگائی تھی لیکن لوگوں نے مجھے میڈیا کی وجہ سے کہا کہ دیکھو کبریٰ نے اعتکاف میں نیل پالش لگائی ہوئی تھی تب میں نے بتایا کہ یہ نیل پالش نہیں مہندی ہے.

کبریٰ خان نے اپنے عمرے کے متعلق بتایا کہ میں نے عمرے کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا لیکن وہاں ایک مداح نے سیلفی لی جو کہ وائرل ہوگئی اور اس طرح سب کو پتا چل گیا کہ میں عمرہ کرنے گئی ہوں. واپس آئی تو بہت لوگوں نے مبارکباد بھیجی تھی.

کبریٰ خان نے مزید بتایا کہ شوبز میں ہی ایک لڑکی نے ان پر تنقید بھی کی کہ کیسے کیسے لوگ عمرہ پر چلے جاتے ہیں جس کہ جواب میں میں نے کہا کہ اللہ خود بلاتا ہے.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *