Wed. Apr 24th, 2024

ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس

قمرجاوید باجوہ ، فیض حمید اور دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 25 مارچ کو سماعت کریں گے

اسلام آباد (۔ 18 مارچ 2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی، ہائیکورٹ نے ایف آئی اے، قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹسز جاری کردیئے، صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نیپرا کو بھی نوٹسز جاری، ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس۔ قمر جاوید باجوہ ، فیض حمید اور دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 25 مارچ کو سماعت کریں گے۔ یاد رہے یہ درخواست گزشتہ سال اکتوبر میں دائر کی گئی تھی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *