Wed. Apr 24th, 2024

ملتان سلطانز کی کوچ ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا

کراچی ( 17 مارچ 2024ء ) سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلکس ہارٹلی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہی ہیں۔ رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے پورا دن روزہ رکھنے کے بعد افطاری کی ہے، کچھ کھجوریں اور سلاد کھائیں، ہم صبح 4 بجے کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، شام 6 بجکر 40 منٹ تک کچھ نہیں کھاتے، یہ واقعی بہت مشکل ہے، بہت چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح 4 بجے سوجاتی ہیں اور چونکہ کھیل رات 9 بجے شروع ہوتا ہے تو وہ دن بھر سوتی رہتی ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *