Fri. Apr 19th, 2024

شیر افضل مروت ایف آئی اے میں طلب ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ونگ اسلام آباد نے بیرسٹر عقیل کی شکایت پر 18مارچ کوصبح 10بجے انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے

اسلام آباد( ۔15 مارچ2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءپی ٹی آئی شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ،ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ونگ اسلام آباد نے شکایت کی انکوائری کیلئے 18مارچ کوصبح 10بجے انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ٹوئٹ پر طلبی کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس کی انکوائری ہورہی ہے۔
رہنماءپی ٹی آئی 18 مارچ کو تمام شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر اس کے ذمے داروں کا تعین ہونا چاہیے۔ہمارے دوغلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑی ہے ۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں اور ناخوش نظر آئے۔ہم سے پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ کی پارٹی سے الائنس کا کہا اور کسی صورت میں بلا جاتا ہے تو بطور متبادل شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں رہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر بلاجاتا ہے تو بطور متبادل جے یو آئی شیرانی کی شکل میں رہیں گے، اسدقیصر، بیرسٹرگوہر اور مجھے ٹاسک دیاگیا، ہم نے مولانا محمد خان شیرانی صاحب سے کئی میٹنگ کیں۔

کچھ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا اور بلوچستان، خیبر پختونخوا میں کچھ سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ پر بانی پی ٹی آئی تیار ہوگئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹی او آر پر دستخط کرکے پبلک کردیں، ہم نے میڈیا میں اعلان کردیا کہ شیرانی صاحب سے اتحاد ہوگیا ہے۔ 3، 4 دن بعد اچانک مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی پارٹی کا پتا کٹ گیا اور بلے باز (پی ٹی آئی نظریاتی) سامنے آگئی۔
اگر وہ غلط فیصلہ نہ کیا جاتا تو ہم نشان سے محروم نہ رہتے، بے شک بلا نہ ہوتا لیکن ہم شیرانی صاحب کی پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑتے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ دوسری بڑی غلطی مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ شمولیت کافیصلہ کر کے ہوئی، وحدت مسلمین کے ساتھ سمجھوتے کا مقصد ریزرو سیٹیں بچانا تھیں ،ان سے سمجھوتے پر ہمیں دھمکی آمیز میسیج آنے لگے ، تھریٹ کی وجہ سے ہم نے سنی اتحادکونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا،ان غلط فیصلوں کی وجہ سے ہم نے 80سے زائد سیٹیں کھو دیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *