Wed. Apr 24th, 2024

لگ رہا ہے کہ حکومت 5 ماہ بمشکل نکال سکے گی، شیر افضل مروت ہمارے اوپر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق چارہ جوئی کریں گے، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ( این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگ رہا ہے کہ حکومت 5 ماہ بمشکل نکال سکے گی۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میری موجودگی میں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کرے گا جواب دوں گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اوپر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق چارہ جوئی کریں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کو ری کانٹنگ سے ہرانے کی تیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت دی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو وحدت مسلمین سے وعدہ ہوا اس پر عمل ہونا چاہیے تھا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *