Wed. Apr 24th, 2024

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا پر لوگوں کی توجہ کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہے۔ جہاں شعیب اپنی نئی نویلی دلہن ثنا جاوید کے ساتھ ہنی مون منا کر لوتے ہیں وہیں بیٹے کے ساتھ زندگی بسر کرتی ثانیہ اکثر ہی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دوستوں، بیٹے اذہان مرزا ملک اور بھانجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کا کیپشن دیتے ہوئے ثانیہ لکھتی ہیں کہ “ اس ہفتے کیمرہ رول ان تمام چیزوں کے ساتھ جو مجھے پسند ہیں“

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبھی ثانیہ مرزا جم میں ورزش کررہی ہیں تو کبھی بیٹے کے ساتھ ہیں جبکہ کبھی دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار کی شادی پاکستان کے سابق کرکٹ ٹیم کیپٹن شعیب ملک سے 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو زیادہ تر اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں رہتا ہے جبکہ شعیب بھی اس سے اکثر ملتے ہیں۔ کافی عرصے سے طلاق کی خبروں کے بعد بالآخر شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری شادی کی خبر کے بعد ثانیہ سے علیحدگی کی بھی تصدیق ہوگئی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *