Wed. Apr 24th, 2024
اسلام آباد ( ۔07 مارچ2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ٹمپرنگ پر کیس کرینگے، دو دن پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45لوڈ کئے،اب حال یہ ہے کہ فارم 45والی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی،لوڈ کئے گئے فارمز میں کمال کی چوری کی گئی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن پر انتخابی نتائج میں ردوبدل کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیل میں بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے۔
اپ لوڈکئے گئے فارم 45 میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی، ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کر کے مجھے ہرا دیا گیا، ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر نا ممکن ہے۔میرے ایک پولنگ سٹیشن پر میرے مخالف کے ووٹوں کو 168کو 468کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اپلوڈ کئے گئے فارم 45میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی،ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کرکے مجھے ہرا دیا گیا۔عدلیہ کو چاہیے کہ وہ ان ڈاکوﺅں اور اشرافیہ کو روکیں، واضح کر دوں کہ ڈاکوﺅں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے، پھر یہ اشرافیہ اسے کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی اور عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں، ہمارے، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں، جبکہ طارق چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کر کے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے انتہائی شرمناک فعل کیا ہے اور اس چالاکی سے فارم 45تبدیل کئے گئے ہیں کہ ان کو دیکھ کر ان کی قابلیت کا اندازہ لگایا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر مفاد پرست ٹولے کے سوا تمام سیاسی جماعتیں الزامات عائد کر رہی ہیں لیکن ہماری بات سنی نہیں جا رہی ہے ۔ہر طرف الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف آواز بلند ہو رہی ہے ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *