Wed. Apr 24th, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ روز مسلسل پانچویں سیشن میں برینٹ کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق مئی کےلیے برینٹ فیوچر 32 سینٹ یا 0.4 فیصد کی کمی سے 82.48 ڈالر فی بیرل رہا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 41 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے 78.33 ڈالر فی بیرل رہا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ چین نے تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش اور ترقی کو تیز کرنے کا بھی وعدہ کیا لیکن ساتھ ہی فوسل ایندھن کی کھپت پرکنٹرول سخت کرنے کا بھی عہد کیا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.980 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.174 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 68.57 فیصدزیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں چاول کی برآمدات کاحجم 443.60 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو دسمبرمیں 467.75 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 168.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.111 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *