کیا سونم باوجوہ شادی شدہ ہیں؟ بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف سامنے آگیا

معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ گذشتہ تین سے شادی شدہ ہیں اور یہ بات خفیہ رکھی گئی ہے۔

معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونم نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کی تھی۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم باجوہ رکشیت اگنی ہوتری نامی پائلٹ کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور اُنہوں نے اپنی شادی کو گزشتہ تین سالوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

’ریڈ اِٹ، Reddit‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ سونم باجوہ نے سال 2020 میں 23 ستمبر کو پائلٹ رکشیت اگنی ہوتری سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک کمپنی بھی ہیں جس میں یہ دونوں پارٹنرز ہیں۔

سونم باجوہ کی خفیہ شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے، سونم کی خفیہ شادی سے متعلق Reddit کی پوسٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *