پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو اپنا 2 کروڑ ڈالر کا گھر چھوڑنا پڑا۔۔ دونوں اب بیٹی کے ہمراہ کہاں رہنے پر مجبور ہیں؟

بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا جنہوں نے کچھ سال قبل امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور اب ایک پیاری سی بیٹی مالتی میری کی ماں ہیں، اپنی کروڑوں کی حویلی چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جوڑے نے 2019 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک گھر خریدا تھا، جس پر 2032 سے قانونی کاروائی چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پریانکا اور نک اپنی بیٹی کے ہمراہ کسی اور جگہ منتل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ابھی اس بات کا مکمل پتہ نہیں لگایا گیا ہے کہ دونوں اپنے گھر میں دوبارہ واپس کب جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا کے گھر کی تعمیرات میں کچھ خامی کے باعث نکاسی آب کے نظام سے گھر کا کچھ حصہ خراب ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ گھر ناقابلِ رہائش قرار دے دیا تھا۔ اور تب سے جوڑے نے گھر بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر عدالت کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پریانکا اور نک کو نقصان کے بدلے میں تقریباً 1.5 ملین ڈالر سے زائد کی رقم ادا کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *