ایسے آدمی سے شادی کرنا چاہتی ہوں

ایسے آدمی سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو۔۔ ماں 4 برس چھوٹے لڑکے سے شادی کیوں کروانا چاہتی ہیں؟ یشمیٰ گل کی نجی زندگی سے متعلق نئے حقائق

“ماں میری شادی ایسے لڑکے سے کروانا چاہتی ہیں جو عمر میں مجھ سے 4 برس چھوٹا ہے. وہ بطور ماڈل شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے والا ہے اور میرا کزن ہے”

یہ انکشاف کیا ہے مشہور اداکارہ یشمیٰ گِل نے. حال ہی میں ایک انٹرویو پروگرام میں شرکت کے دوران یشمی گل نے اپنی شادی اور ہونے والے شوہر کی خصوصیات پر بات کی.یشمی کا کہنا تھا کہ انھیں ایسے شخص کی تلاش ہے جس کی اخلاق اچھا ہو کیونکہ جب انسان کا اخلاق اچھا ہوتا ہے تو باقی چیزیں بھی خوبخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ہونے والے شوہر میں میں خدا کا خوف ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ تبھی اسے یہ صحیح سے پتہ ہوگا کہ اسے کسی انسان کا اور اس کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے. البتہ میری والدہ کے خیالات بالکل الگ ہیں.

یشمی گل نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ماں ان کی نوکرانی سے یشمی کی سہیلی کا نمبر مانگ رہی ہیں تاکہ اس کے زریعے یشمی کو کزن سے شادی کے لئے تیار کرسکیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *